میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے کوئی تیار نہیں،حافظ نعیم الرحمن

اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے کوئی تیار نہیں،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

جماعت اسلامی کی جانب سے عید الفطر اہل غزہ کے مظلوم ونہتے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائی گئی ،یکم شوال کو ادارہ نورحق میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے عید الفطر اہل غزہ و فلسطین کے شہداء کے نام کی ہے۔80فیصد سے زائد غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے۔اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے کیے کوئی تیار نہیں ہے۔ہمیں اپنے حکمرانوں پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اور ٹھوس اقدامات کریں۔اقوام متحدہ میں قرارداد تو پاس کی گئی لیکن المیہ یہ ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہے۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اہل غزہ و فلسطینیوں کے زخمی ہونے والوں کے لیے راستہ کھولا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ رواں سال 7 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ کراچی کے عوام نہ کچے اور نہ ہی پکے کے ڈاکوں سے محفوظ ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلح اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے راست اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے اہل وطن اور پوری امت مسلمہ کو عید الفطر کی ڈھیروں مبارکباد دی اور کہاکہ عید سعید اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کے لیے انعام ہے ،رمضان المبارک کے پورے مہینے میں مسلمان اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور راتوں کو جاگ کر دعائیں کرتے ہیں ۔عید ملن میں مرکزی نائب امراء راشد نسیم ،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ،صوبائی ذمہ دار عبدا لغفار عمر،ناظم تنظیم محمد مسلم ، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، جنرل سکریٹری منعم ظفر خان ، نائب امراء برجیس احمد، ڈاکٹر واسع شاکر،عبد الوہاب ،راجا عارف سلطان ،مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان،سیف الدین ایڈوکیٹ ،ڈپٹی سکریٹریز کراچی نوید علی بیگ ،راشد قریشی،یونس بارائی ، عبد الرحمن ، عبد الرزاق خان ،امیر ضلع جنوبی وسابق رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ،امیر ضلع کیماڑی فضل احد حنیف ،مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد ، صوبائی سکریٹری اطلاعات ،مجاہد چنا،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین ، جے آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی ودیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم محمد آبش کی قیادت میں جمعیت کے وفد نے نومنتخب امیرجماعت اسلامی پاکستان سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی ۔دریں اثناء جماعت اسلامی منارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ کی زیر قیادت اقلیتی برادری کے وفد نے نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ودیگر رہنماؤں سے ادارہ نورحق میں ملاقات کی اور عید الفطر کی مبارکباد دی ۔وفد میں پادری امجد فاروق ،پادری اسٹیفن غلام ،پادری محسن اقبال،سموئیل نذیر ، پرویز برکت ، منور مسیح ، اندرپاس الیاس،شہباز گِل، ارشد بوٹا، محبوب عالم ،گلزار چیمہ،آصف بھٹی،ادریس بھٹی ودیگر بھی شامل تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں