میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم شہباز شریف کا دوران پرواز اجلاس، کراچی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ لی

وزیراعظم شہباز شریف کا دوران پرواز اجلاس، کراچی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ لی

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی آمد کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کیا جس میں انہوں نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کی صدارت کی جس میں مفتاح اسماعیل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی کے مسائل اور ملک کی معیشت سے متعلق غور کیا گیا اور وزیراعظم نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ لی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس اجلاس کے منٹس بھی خود بنائے، اس موقع پر انہوں نے شرکائے اجلاس سے کہا کہ پاکستان تیزی سے آگے بڑھے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی ، بعد ازاں وہ ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آباد اور وزیراعلیٰ ہاس جائیں گے۔وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف اجلاسوں کی صدارت کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں