پی ڈی ایم قائم ہے ،بلاول کوجواب مولانافضل الرحمن دینگے ،مریم نواز
شیئر کریں
مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب عمران خان کے کہنے پر انتقامی کارروائیاں کرتا ہے، نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے، (ن )لیگ کیخلاف دن رات پروپیگنڈا کیا گیا، (ن) لیگ کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، فروری میں یہ دھاندلی کر کے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر شکست کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا، یہ سپریم کورٹ گئے کہ ہمیں عوام کی شکست سے بچا،یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پائوں بھاگنے پر مجبور کر دیا، عوام نے ان کو ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، (ن) لیگ کو توڑنے کیلئے 5 سال سرتوڑ کوشش کی گئی، رانا ثنا اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا،جہانگیر ترین کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہنا چاہتی، حکومتی اراکین ٹی وی پر حکومت کیخلاف بات کر رہے ہیں،(ن) لیگ کی فتح ڈسکہ کی فتح نہیں، بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، (ن) لیگ نے ریاستی مشینری اور جعلی حکومت کا مقابلہ کیا۔ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلا خراب ہے چیخ نہیں سکتی ،کوئی شک و شبہ نہیں نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے ۔عمران خان جس کا مقابلہ نہیں کرسکتا نیب ان کے پیچھے پڑ جاتاہے۔لانگ مارچ کی تاریخ پر گرفتار کرنا چاہتے تو تحقیقات کھول دیں ۔حکومت و نیب میں طاقت نہیں حکومت ختم ہو رہی ہے۔حکومتی ہتھکنڈوں پر یقین کرنے کا تیار نہیں،انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کہتے عمران خان کے خلاف بات کررہے ہیں ۔جب تک جہانگیر ترین کا نمک اور جہاز استعمال خرچے پر عیش کرتے رہے اس وقت تک شوگرمافیا نہیں تھے آج اچانک شوگر مافیا ہیں یاد آ گیا۔پی ڈی ایم قائم ہے جو جماعتیں ہیں وہ بہت کمٹٹڈ ہیں ۔پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف ملکی سمت درست کرنا ہے۔پی ڈی ایم نوٹس پی ڈی ایم کا تھا کیا کرنا ہے مولانافضل الرحمن فیصلہ کریں گے،مولانا فضل الرحمن بلاول بھٹو کے خط کا جواب دیں گے۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو نصیحت ملے گی نہ ووٹ چوری کرنا نہ چوری ہونے دینا ہے۔الیکشن سے پتہ چل جائے گا نہ جوتے پالش کرکے اقتدار تک پہنچنا ہے ۔ ڈسکہ الیکشن کے بعد جعلی حکومت عبرت کا نشان بننے جارہی ہے ۔عوام کا آٹا چینی چوروں کے خلاف نفرت ختم ہوگئی ہے امید تھی ن لیگ جیتے گی ۔صبح شام نوازشریف کی کردار کشی کی گئی ٹی وی پر تصویر آواز پر پابندی لگائی ۔انہوںنے کہاکہ کراچی جارہی ہوں این اے 249عوام کو پیغام دینا چاہتی ہوں جعلی حکومت کو عوام کی مجرم حکومت چاروں صوبوں سے فیصلے آئے ۔