میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے 6اضلاع کی آبادی صرف ایک کروڑ60لاکھ

کراچی کے 6اضلاع کی آبادی صرف ایک کروڑ60لاکھ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ : علی کیریو)کراچی کے 6 اضلاع سینٹرل، جنوبی، شرقی، غربی، کورنگی اور ملیر کی کل آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی منظور کی گئی مردم شماری کے تحت ضلع کورنگی کی کل آبادی 24 لاکھ 57ہزار ہے، جس میں شاہ فیصل کی 4لاکھ 47 ہزار ، ماڈل کالونی 3 لاکھ 83ہزار ، لانڈھی 5لاکھ 53ہزار اور کورنگی میں 10لاکھ 71 ہزار شامل ہے۔ ضلع سینٹرل کی کل آبادی 29 لاکھ 72 ہزار ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس میں گلبرگ کی 4 لاکھ95 ہزار، لیاقت آباد کی 4 لاکھ 49 ہزار، ناظم آباد کی 4لاکھ 47ہزار، نیو کراچی کی 8 لاکھ 71 ہزاراور نارتھ ناظم آباد کی 7لاکھ 8ہزار آبادی شامل ہے۔ ضلع غربی کی کل آبادی 29 لاکھ 9ہزار ہے ، جس میں فیصل کنٹونمنٹ کی 2 لاکھ 96ہزار، فیروزآباد میں 7 لاکھ 67ہزار ، گلشن اقبال 6 لاکھ 44ہزار، گلزارہجری کی 7 لاکھ 34ہزار اور جمشید کوارٹر کی 4لاکھ 71ہزار آبادی شامل ہے۔ ضلع جنوبی میں کل آبادی 17 لاکھ 91ہزار ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ، آرام باغ ایک لاکھ 28ہزار، سول لائن 2 لاکھ 24ہزار، کلفٹن کنٹونمنٹ 3 لاکھ 5 ہزار، گارڈن 3لاکھ 65ہزار، کراچی کنٹونمنٹ 68ہزار، لیاری 6 لاکھ 62ہزار اور صدر میں 36 ہزار آبادی بتائی گئی ہے۔ کراچی غربی کی کل آبادی 39 لاکھ 14 ہزار ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس میں بلدیہ کی 8لاکھ 32 ہزار، فش ہاربر 3 لاکھ 97ہزار، منگھوپیر 7 لاکھ 13ہزار ، منوڑہ کنٹونمٹ 5 ہزار 8 سو، ماڑی پور ایک لاکھ 92 ہزار، مومن آباد 8لاکھ 46 ہزار، اورنگی 5 لاکھ 20 ہزار، سائٹ 4 لاکھ 4ہزار شامل ہے۔ کراچی کے ضلع ملیر کی کل آبادی 20 لاکھ 8 ہزار بتائی گئی ہے ، ایئرپورٹ میں ایک لاکھ ، بن قاسم 2 لاکھ 47ہزار، گڈاپ میں 64 ہزار ، ابراہیم حیدری ایک لاکھ45ہزار، کورنگی کریک کنٹونمٹ 57 ہزار ، ملیر کنٹونمٹن ایک لاکھ 39 ہزار، مراد میمن 3لاکھ 24ہزار اور شاہ مرید کی 24 ہزار آبادی شامل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں