کامران ٹیسوری کی چھٹی، نہال ہاشمی گورنر سندھ تعینات
شیئر کریں
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم کیو ایم حکومت کی گود میں بیٹھ کراس کی داڑھی نوچنے پر فیصلہ کیا گیا،سندھ کے نامزد گورنر کا بیان
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے گورنر سندھ کی تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔خیال رہے کہ نہال ہاشمی باقاعدہ طور پر گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب نہال ہاشمی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر سندھ نامزد ہونے کے بعد اپنے لیڈر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گورنر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے اپنی نئی ذمہ داری کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں کے ہنگام مین سینئیر سیاستدان نہال ہاشمی نے کہا کہ گورنر سندھ کیلئے نامزد ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکر گزار ہوں۔ متوقع گورنر نہال ہاشمی کراچی شہر کے رہنے والے ہیں اور متوسط بطقہ سے تعلق رکھنے والی پرانے مسلم لیگی ہیں۔ نہال ہاشمی نے کہا،حلف برداری کے بعد اپنی ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔ ایم کیو ایم کی حکومت مین رہتے ہوئے حکومت کی گود میں بیٹھ کر حکومت کی داڑھی نوچنے کی مسلسل سرگرمی سے عاجز آ کر مسلم لیگ نون اور سندھ کی حکمران پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے سے ایم کیو ایم کے گورنر کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ کراچی شہر میں پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب مئیر کی حیثیت سے نظام چلا رہے ہیں اور صوبے میں حکومت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے۔ مسلم لیگ نون کا پہلے بھی سندھ میں تین گورنر رہ چکے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق میں شہباز شریف کی حکومت کی خٓموش اتحادی ہے اور وفاقی حکومت سندھ اور بلوچستان مین پیپلز پارٹی کی حکومتوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں سندھ کے گورنر کا کردار سیریمونیل نوعیت کا ہو گا۔


