میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے، مانچسٹر اسٹیشن پر من پسند کمپنی کو کروڑوں کا غیر قانونی ٹھیکہ

پی آئی اے، مانچسٹر اسٹیشن پر من پسند کمپنی کو کروڑوں کا غیر قانونی ٹھیکہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

گرائونڈ ہینڈلنگ سروسز کے ٹھیکے کی مدت میں اپریل 2017 تک بغیر ٹینڈر کے توسیع
ٹھیکہ کی مدت میں اضافہ کر کے من پسند کمپنی کو 34کروڑ 90لاکھ روپے کا فائدہ دیا گیا

پی آئی اے کے مانچسٹر اسٹیشن پر من پسند کمپنی کو کروڑوں روپے کا غیر قانونی ٹھیکہ جاری، اعلیٰ حکام نے ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی انتظامیہ نے نومبر 2013سے اکتوبر 2016 تک مانچسٹر اسٹیشن پر گرائونڈ ہینڈلنگ سروسز کا ٹھیکہ میسرز سئس پورٹ کو جاری کیا، ٹھیکے کی مدت میں اپریل 2017 تک توسیع کردی گئی جس کے لئے ٹینڈر شائع نہیں کیا گیا جو کہ سپرا کے قواعد کی خلاف ورزی ہے ، اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے میسرز آئس پورٹ کے میں ٹھیکہ کی مدت میں اضافہ کر کے 34 کروڑ 90 لاکھ روپے کا فائدہ دیا، اس طرح کارپوریشن کو اوپن ٹینڈر سے محروم کر کے نقصان دیا گیا، اعلیٰ حکام نے سال 2021 اور سال 2022 میں پی آئی اے انتظامیہ کو تحریری طور پر درخواست کی کہ ڈی اے سی کا اجلاس طلب کیا جائے لیکن ڈی اے سی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا جس کے بعد اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ میسرز سوئس پورٹ کو مانچسٹر اسٹیشن پر ٹھیکہ کی مدت میں غیر قانونی اضافہ کر کے کمپنی کو مالی فائدہ دینے والے ذمیدار پی آئی اے افسران کا
تعین کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں