میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک کا کارنامہ، ادھوری چھپائی والے نئے نوٹ جاری کردیے

اسٹیٹ بینک کا کارنامہ، ادھوری چھپائی والے نئے نوٹ جاری کردیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے نیشنل بینک میں انوکھا واقعہ پیش آیا۔ اسٹیٹ بینک نے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیے۔بینکوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں ایک سائیڈ پرنٹ اور دوسری سائیڈ خالی ہے۔ واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔بینک منیجر نے ویڈیو میں بتایا کہ صبح جو کیش آیا ہے ،نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے، آج ہی سارے نئے نوٹ آئے ہیں، جن میں سے نہ جانے ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئیں۔ ایک صارف نے ایک جانب پرنٹ اور ایک سائیڈ خالی والے کرنسی نوٹ واپس کیے تو علم ہوا۔صارف کی شکایت کے بعد مزید بنڈل چیک کیے تو ایسے مزید نوٹ ملے۔ کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔ترجمان نیشنل بینک کے مطابق ویڈیو کے حوالے سے آپریشن ڈپارٹمنٹ کو مطلع کردیا گیا۔ ادھر ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ویڈیو بھیج دی ہے، تفصیلات آنے پر میڈیا سے شیئر کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں