میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افطار کیلئے فروٹ خریدنا شہریوں کیلئے مشکل

افطار کیلئے فروٹ خریدنا شہریوں کیلئے مشکل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں سبزیوں کے بعد پہلی افطاری کیلئے فروٹ خریدنا بھی شہریوں کیلئے مشکل ہوگیا ۔۔ تربوز 200خربوزہ 150 روپے کلو امرود 200 سیب 300 روپے اور کیلا ڈھائی سو روپے درجن ہوگیا ۔ اگر افطار میں فروٹس سے دستر خوان سجانا ہے تو سوچ سمجھ کر۔کیونکہ فروٹ کی قیمتیں پہنچ سے دور نظر آتی ہیں۔ تربوز کا تین کلو کا دانہ ہزار روپے تک فروخت ہورہا ہے خربوزے نے بھی تربوز کو دیکھ کر رنگ بدل لیا ہے کم اور سے کم بھی ڈیڑھ سوروپے فی کلو میں مل رہا ہے۔امرود، کیلے، سیب کچھ سستا نہیں۔عوام کہتے ہیں کہ جائیں تو جائیں کہاں ۔۔ ریڑھیوں پر فروٹ سجائے پھل فروشوں کو بھی گاہک کا انتظار ہے لیکن قیمتیں پوچھ کر آگے بڑھ جانے والے گاہکوں کی واپسی سے دکاندار بھی خوش نہیں ہیں ۔شہریوں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ فروٹ کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور فروٹ منڈی میں بھی گراں فروشوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے تاکہ روزہ داروں کو افطار میں فروٹ دستیاب ہوسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں