سندھ بلڈنگ ،سسٹم افسران کو ناجائز تعمیرات سے اربوں روپے کی کمائی
شیئر کریں
ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں،بلڈنگ افسران سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔تفصیلات کیمطابق کراچی کیتمام اضلاع میں ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت کرپٹ رشوت خور بلڈنگ افسران کی کرپشن کے باعث غیر قانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وحکومتی ذمہ داران عملی قدامات کے بجائے بیانی دعووں پر اکتفاء کیے ہوئے ، بلڈنگ افسران کی اکثریت بغیر کسی کام کیے تنخواہیں ومراعات وصول کررہے ہیں ،ایک جانب غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے قومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب یہی افسران ناجائز تعمیرات سے اربوں روپے بٹور چکے ہیں ، ضلع شرقی، غربی،جنوبی، وسطی، کورنگی اور کیماڑی میں ڈائریکٹر، ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، سینئر و بلڈنگ انسپکٹر کی کارکردگی صرف خلاف ضابطہ ناقص عمارتوں کی تعمیر تک محدود ہوکر رہ چکی ہے ،جس کے سبب شہر کا انفرا سٹرکچر تباہ ہوچکا ہے جبکہ ناقص عمارتوں کے مکینوں کی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ۔