میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سیشن کورٹ نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 18 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عمران خان کے آج دوسرے کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں ناقابل وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کیا۔ عمران خان نے آج سیشن کورٹ پیش نا ہونے کا فیصلہ کیا جس کے متعلق وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا۔خواجہ حارث نے فوجداری کارروائی قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا جبکہ عمران خان کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔دلائل کے دوران خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان ا?ج عدالت پیش نہیں ہو سکتے اور ایسا نہیں کہ عمران خان جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتے بلکہ عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔ ہم نے اسلام اباد اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عمران خان پر حملہ ہوا جس میں عمران خان زخمی ہوئے تھے، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دو درخواستیں دائر کر دیں۔ خواجہ حارث نے الیکشن کمیشن کے کمپلیننٹ خارج کرنے کی استدعا کی اور عمران خان کو آج کی حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست دی۔خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل کیس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں