میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس آفس حملہ ، تحقیقات میں منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں ہونے کا انکشاف

کراچی پولیس آفس حملہ ، تحقیقات میں منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات میں حملے کی منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ کراچی پولیس آفس( کے پی او)پرحملے کی ریکی8 ماہ قبل اورمنصوبہ بندی پڑوسی ملک میں کی گئی تھی۔ اتواراورپیر کی درمیانی شب منگھو پیرمائی گاڑی مزار کے قریب سی ٹی ڈی سول لائن اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں گرفتار دہشت گردوں کے سہولت کاروں عبدالعزیزاورمہران نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق عبدالعزیزاورمہران مبینہ طورپردہشتگردوں کی گاڑی کے ساتھ موٹرسائیکل پر آئے تھے اورسہولت کاروں نے دہشتگردوں کوکے پی او پہنچانے اورداخل ہونے میں مدد کی تھی۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کراچی پولیس آفس پرحملے کے دوران مارے گئے تیسرے دہشتگرد کی بھی شناخت یاسرکے نام سے کی گئی ہے مارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے تھا۔ افغانستان سے تعلق ہونے کی وجہ سے یاسرکا شناختی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں