میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے تاجر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، گورنرسندھ

پاکستان کے تاجر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، گورنرسندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صنعت کار ، تاجر اور کاروباری حضرات پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،مشکل حالات میں بھی تجارتی ، کاروباری سرگرمیاں کا جاری رہنا انتہائی متاثر کن تھایہ بات خوش آئند ہے کہ تاجر برادری سماجی شعبہ جات اور فلاحی سرگرمیوںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبہ میں کئی فلاحی ادارے آج ان ہی کی مرہون منت چل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے طارق سعید ایوینیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن ،FPCCIکے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر سلیمان چائولہ ، صنعت کار ، تاجر اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ بیروزگاری جیسے چیلنج پر قابو پانے میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے۔ انہوںنے کہا کہ معاشی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکومت اور تاجر برادری کا باہمی تعاون ضروری ہے اس ضمن میں حکومت تاجر برادری سے مل کر دورس اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں