میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی جعلی دستاویزات سے شیئرز منتقلی کے مرتکب

ذیشان ذکی جعلی دستاویزات سے شیئرز منتقلی کے مرتکب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بانی سلیم ذکی کی سینکڑوں املاک سے ذیشان ذکی نے صائمہ انٹرنیشنل کے 20 فیصد، صائمہ رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی پروپرائٹرشپ سمیت کئی کمپنیز کے شیئرزجعلی دستاویزات کے ذریعے منتقل کردیے گئے، سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے املاک کے شیئرز کالعدم قرار دینے کی اپیل کردی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بانی سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میسرز ایس اے انٹرپرائز کے50 فیصد، ایس ایس بلڈرز کے 37 فیصد شیئرز، شہباز انٹرپرائز کے 25 فیصدشیئرز، پی کے انٹرپرائزکے 20 فیصد شیئرز، صائمہ انٹرنیشنل کے 20 فیصد شیئرز، کے اے انٹرپرائز کے 20 فیصد شیئرز، کوئین انٹرپرائیز کے 20 فیصد شیئرز،اے جے انٹرپرائز ، اسٹار انٹرپرائز کے 20 فیصد شیئرز، ایس ایم انٹرپرائز کے 20 فیصد شیئرز، این اے ایس انٹرپرائیز کے 20فیصد شیئرز،صائمہ انٹرنیشنل کے 20فیصد شیئرز، صائمہ رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی پروپرائٹرشپ اسٹیمپ پیپر نمبر ایم 278144 کے تحت منتقل کردیے ہیں۔ سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ذیشان ذکی کی طرف منتقل کیے گئے تمام شیئرز کی دستاویزات جعلی ، خود ساختہ ،فرضی اور دھوکا دہی سے بنائی گئیں،ذیشان ذکی نے جعلی اور فرضی دستاویزات 2 جولائی 2018 کو بنوا کر املاک منتقل کی ہیں، صائمہ انٹرنیشنل سمیت صائمہ رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز سمیت دیگر کمپنیز کے شیئرز کی جعلی دستاویزات کے ساتھ منتقلی ذیشان ذکی نے دیگر حکام کے ساتھ مل کر کی ہے، سندھ ہائی کورٹ ذیشان ذکی کی جانب سے بنائی گئی جعلی دستاویزات کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرکے وہ جعلی اور فرضی دستاویزات منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں