میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، عبداللہ اسپورٹس سٹی ایکسٹینشن کا بکنگ آفس سیل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، عبداللہ اسپورٹس سٹی ایکسٹینشن کا بکنگ آفس سیل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عبداللہ اسپورٹس سٹی ایکسٹینشن کی بکنگ آفس سیل کردیا، ایس بی سی اے ٹیم نے قاسم آباد میں واقع آفس کو سیل کیا، این او سیز کی عدم موجودگی کے باعث آفس سیل کیا گیا، ذرائع، ایسی کوئی بات نہیں ہے، نجم شیخ، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عبداللہ اسپورٹس سٹی ایکسٹینشن کا بکنگ آفس سیل کردیا ہے، جمعرات کے دن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے عبداللہ اسپورٹس کمپلیکس میں موجود بکنگ آفس سیل کردیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ کی این او سیز کی عدم موجودگی کے باعث آفس سیل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متعدد نوٹسز کے باوجود پراجیکٹ سے منسلک این او سیز کو جمع نہیں کرایا گیا جس کے باعث کارروائی کرکے بکنگ آفس سیل کیا گیا۔ دوسری جناب رابطہ کرنے پر عبداللہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ڈائریکٹر نجم شیخ نے بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی، ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسر کے احکامات پر کارروائی کرکے آفس سیل کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں