آئی ایم ایف کا پیٹرول سستا کرنے کے فیصلے پر اظہار عدم اطمینان
شیئر کریں
آئی ایم ایف نے وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرول سستا کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا ، آئی ایم ایف کو وزیراعظم کے 28 فروری کے ریلیف پیکج پر بھی تحفظات ہیں۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرول سستا کرنے کے فیصلے پر اظہار عدم اطمینان کیا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور پیر کو ہوگا۔ساتویں جائزہ اجلاس کیلئے ورچوئل مذاکرات مکمل نہ ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق ۔ آئی ایم ایف نے صنعتوں کی ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض اٹھا دیا۔آئی ایم ایف کو وزیراعظم کے 28 فروری کے ریلیف پیکج پر بھی تحفظات ہیں۔ واضح رہے 28 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کی خوشخبری سنائی تھی۔انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر براہ راست قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اپوزیشن بتائے تیل کی قیمتوں کا کیا حل ہے؟ ان کے پاس حل ہے تو ہمیں بتا دیں، پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان دنیا کے ممالک میں 125ویں نمبر پر ہے، ہندوستان میں 260، بنگلا دیش 185، ترکی میں 200روپے لیٹر ہے، جبکہ پاکستان میں 160روپے لیٹر ہے۔حکومت ہرماہ 70ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اگر سبسڈی نہ دیں تو پاکستان میں پیٹرول 220روپے فی لیٹر ہوجائے۔ اوگرا نے سمری میں سفارش میں 10روپے بڑھانے کی سفارش کی، حکومت بڑھانے کی بجائے 10روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر کم کررہی ہے، بجلی کی قیمت بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کررہے ہیں، پاکستا ن میں 10ڈیمز بنا رہے ہیں، جس سے سستی بجلی بنے گی، بجلی کی قیمت کم کرنے سے 20 سے 50 فیصد کم ہوں گے۔ اگلے بجٹ تک تیل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کریں۔