میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی حکومت ملوث ہیں، اسد قیصر

اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی حکومت ملوث ہیں، اسد قیصر

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی حکومت ملوث ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کریں گے، وزیراعظم عمران خان اور چودھری پرویزالہی کے درمیان کل اہم ملاقات ہوگی،ہمارا کوئی ممبر سودا نہیں کرے، اتحادی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے صوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنڈل ڈیم کے بنے سے علاقے میں روزگار کے موقع پیدا ہوئے ، کنڈل ڈیم بائی پاس بنانے کا مقصد سیاحوں نے آسانی ہوگی، کنڈل ڈیم کو محکمہ سیاحت کے حوالے کرینگے، علما کے لیے وظائف دیئے، سود کے خلاف قانون لائے، پی ٹی آئی ایم این اے اور اتحادی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے ،عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کریں گے، اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی حکومت ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ا ور خودمختار ملک ہے،عمران خان پہلی مرتبہ آزاد خارجہ پالیسی لائے ہیں، پاکستان کے عوام مفاد سب سے پہلے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی حکومت ملوث ہیں، پوری دنیا کے ساتھ برابری کے ساتھ تعلقات ہوں گے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہایت غیر ذمہ دارانہ حرکت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ممبر اگر ضمیر کا سودا کرتا ہے تو اسے پہلے سیٹ سے مستعفی ہونا چاہیے، بلے کی ٹکٹ پر منتخب ممبر اخلاقی، آئینی و قانونی طور عدم اعتماد اور فنانس بل میں پارٹی پالیسی پر چلنا پڑے گا،ہمارا کوئی ممبر سودا نہیں کرے، اتحادی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں