میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینج 15 مارچ کو سماعت کرے گا۔ چیئرمین نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مریم نواز اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا۔ نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں، مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مسلسل ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کی جا رہی ہے ، مریم نواز ریاست مخالفت پراپیگنڈہ میں بھی مصروف ہیں۔درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ مریم نواز کو دستاویزات کی طلبی کے لیے 10 جنوری 2020 کو نوٹس بھجوائے گئے ، انہوں نے 10 جنوری 2020ء کے نیب کے نوٹسز پر کوئی توجہ دی نہ مطلوبہ ریکارڈ فراہم کیا، دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020 کو مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔نیب کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اگست 2020ء میں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا، لیگی کارکنوں نے پولیس اور نیب آفس پر پتھراؤ کیا جس کا مقدمہ علیحدہ سے درج کیا گیا، مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، مریم نواز عوام میں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ ریاستی ادارے غیر فعال ہو چکے ۔نیب کی جانب سے درخواست میں مریم نواز کی چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں