حیدرآباد ،نجی کمپنی پیراڈائز الائنس کا شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں نجی کمپنی پیراڈائز الائنس لمیٹڈ کا شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ، ایس ایس پی حیدرآباد نے نیب کو تحقیقات کیلئے لیٹر لکھ دیا، شہریوں سے گاڑیاں، گھر و فلیٹ دینے کے بہانے ایک ارب روپے بٹورے گئے، ذرائع، تفصیلات کے حیدرآباد میں شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والے نجی کمپنی کے خلاف ایس ایس پی حیدرآباد نے تحقیقات کیلئے نیب کو لیٹر لکھ دیا، ایس ایس پی حیدرآبادنے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والی نجی کمپنی پیراڈائز الائنس لمیٹڈ کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کو لیٹر لکھ دیا ہے۔ لیٹر میں ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ متاثر شہریوں کی درخواستیں اور پولیس تحقیقات بھیج رہے ہیں، فراڈ کیسز بھی درج ہیں، اصل معاملہ نیب کا ہے، انکوائری کی جائے۔ ذرائع کے مطابق نجی کمپنی پیراڈائز الائنس لمیٹڈ نے 300 سے زائد شہریوں کو اقساط پر سامان دینے، گاڑیاں، گھر اور فلیٹ دینے کا جھانسہ دیکر 1 ارب روپے سے زائد کا چونا لگایا۔