میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جب تک کرونا وائر س ہے ، شادیوں میں نہیں جاؤں گی ،شہلا رضا

جب تک کرونا وائر س ہے ، شادیوں میں نہیں جاؤں گی ،شہلا رضا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کرونا وائر س ہے ، شادیوں میں نہیں جاؤں گی اور نہ ہی کسی سے ہاتھ ملاؤں گی، سب سے کہوں گی ہاتھ نہ ملائیں۔ تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں سینی ٹائزر مشینیں لگا دی گئیں اور اراکین کوماسک فراہم کردیئے گئے ۔پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کرونا وائر س ہے ،شادیوں میں نہیں جاؤں گی ، تمام لوگ شادی کی تقریبات کو اہلخانہ تک محدود رکھیںشہلا رضا نے مزید کہا کراچی میں نزلہ زکام بڑھ رہا ہے اس کی روک تھام کی جائے ، کسی سے ہاتھ نہیں ملاؤں گی،سب سے کہوں گی ہاتھ نہ ملائیں، سب لوگ ایک دوسرے کو دور سے سلام کریں جیسے میں کرتی ہوں۔ دوسری جانب اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کررہی ہے ، بچوں کی تعلیم سے زیادہ زندگی ضروری ہے ، سندھ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے اب وفاق بھی لوگوں کی صحت پر توجہ دے ۔خیال رہے کراچی میں ایک اور مریض سامنیا?گیا ہے ، محکمہ صحت سندھ نے 52 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں