میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
54 پلاٹوں پر رعایت لینے کا الزام، میر شکیل الرحمان گرفتار

54 پلاٹوں پر رعایت لینے کا الزام، میر شکیل الرحمان گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے 54 پلاٹوں پر رعایت لینے کے الزام میں میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔میر شکیل الرحمان آج دوسری بار نیب کے سوالات کا جواب دینے کیلئے پیش ہوئے تھے ۔ اس سے قبل وہ 5 مارچ کو 2 گھنٹے نیب کے زیر تفتیش رہے ۔ ترجمان نیب نے میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ۔نیب کی جانب سے تصدیقی بیان میں کہا گیا ہے کہ میر شکیل الرحمان سوالوں کے جواب نہ دے سکے جس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ انھیں جمعے کو عدالت پیش کر کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ میر شکیل الرحمان پر نواز شریف سے 54 پلاٹس پر رعایت لینے کا الزام ہے ۔ نیب کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمان کو 1986ء میں جوہر ٹاؤن لاہور میں 54 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں