میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا نواز شریف کے خلاف ایک اور معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ

نیب کا نواز شریف کے خلاف ایک اور معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ

منتظم
منگل, ۱۳ مارچ ۲۰۱۸

شیئر کریں

سلام آباد: نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ہائر ایجو کیشن کمیشن کے چیئرمین مختار احمد کی مبینہ غیر قانونی تقرری سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران کے خلاف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین مختار احمد کی مبینہ غیر قانونی تقرری کی شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔جلاس میں راولپنڈی اسلام آباد میں نیب میں غیر قانونی نجی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف جاری انکوائریوں اور انویسٹی گیشن پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کوہدایت کی کہ عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی جمع پونجی کی واپسی نہ صرف یقینی بنانے میں قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں بلکہ تفتیش کو بروقت مکمل کر بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔چیئرمین نیب نے عوام سے بھی کہا کہ وہ اپنی عمر بھر کی جمع پونجی صرف اور صرف قانون کے مطابق قائم نجی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پوری تسلی اور اطمینان کے بعد لگائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں