میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فضائیہ کے سربراہ کو امریکا کے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ سے نوازا گیا

پاک فضائیہ کے سربراہ کو امریکا کے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ سے نوازا گیا

منتظم
منگل, ۱۳ مارچ ۲۰۱۸

شیئر کریں

سلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو امریکی حکومت کی طرف سے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ امریکی فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیرجین نے امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ ایل گولڈفن کے توسط سے عطا کیا۔پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان کو امریکی ملٹری ایوارڈ ان کی جرأت مندانہ قیادت، دہشت گردی کے خلاف غیر معمولی کامیابی، علاقائی اور عالمی امن کے لیے کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔بل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیرجین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں