میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم آباد،پانی کی لائن پر جھگڑا، سونے کا تاجر قتل

ناظم آباد،پانی کی لائن پر جھگڑا، سونے کا تاجر قتل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں مبینہ طور پر بلڈر اور اس کے بیٹوں نے پانی کی لائن کھودنے سے روکنے پر اہل محلہ پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ناظم آباد نمبر3 میں پیش آیا جہاں اہل محلہ کی جانب سے بلڈرز اور اس کے بیٹوں کو پانی کی لائن کھودنے سے روکا گیا تھا جس کے بعد جھگڑا بڑھنے پر ایک بھائی گولی لگنے سے جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد بلڈر اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کرلیا گیا جب کہ2ملزمان فرار ہو گئے۔دوسری جانب کورنگی اور پی آئی بی کالونی میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے، نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔مزید برآں صفورا اور یوپی موڑ کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں