میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد، گاڑیوں کے غیرقانونی اڈے شہر سے باہر منتقل نہ ہو سکے

حیدرآباد، گاڑیوں کے غیرقانونی اڈے شہر سے باہر منتقل نہ ہو سکے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

گاڑیوں کے غیرقانونی اڈے حیدرآباد شہر سے باہر منتقل نہ ہوسکے، انتظامیہ اڈوں کو بند کرانے میں ناکام، شہر میں بدترین ٹریفک جام، لاکھوں شہری عذاب میں مبتلا، وادھو واہ گیٹ، لطیف آباد، پٹھان کالونی، سینٹرل جیل، عیدگاہ سمیت دیگر علاقوں میں اڈے قائم، تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے غیرقانونی اڈے شہر سے باہر منتقل نہ ہو سکے ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود ضلع انتظامیہ اور پولیس غیرقانونی گاڑیوں کے اڈوں کو بند نہ کرا سکی ہے، شہر کے وادھو واہ گیٹ، لطیف آباد نمبر پونے سات، سینٹرل جیل، قاسم آباد عیدگاہ، ہالا ناکہ، پٹھان کالونی سمیت ایک درجن سے زائد علاقوں میں بسوں، وینوں اور دیگر گاڑیوں کے غیرقانونی اڈے واقع ہیں جن سے روزنامہ لاکھوں روپے منتھلی لی جاتی ہے، ضلع انتظامی غیرقانونی اڈوں کو بند کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، غیرقانونی اڈوں کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام ہونا معمول اور لاکھوں شہری عذاب میں مبتلا ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں