میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس

شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدکی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری پرالزام کے کیس میں سابق وزیر شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جا چکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں