میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی سے دنیا کے امن کوخطرہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

دہشت گردی سے دنیا کے امن کوخطرہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انتہا پسندی، دہشت گردی، منظم گروہوں کی سرگرمیاں، قزاق اور غربت دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں قدرتی آفات،ماحولیاتی انحطاط،اور قوم پرست ایجنڈوں پر مبنی بین ریاستی دشمنیوں کا روایتی خطرہ، اخلاقی اصولوں سے عاری اور انصاف بہت بڑے چیلنجز ہیں۔یہ بات انہوں نیآج وزیراعلی ہاس میں امن مشق 2023 کے غیر ملکی مندوبین/شرکا کے سربراہوں سے اجتماعی ملاقات کے دوراں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراطلاعات شرجیل میمن، وزیر محنت سعید غنی، وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، معاون خصوصی قاسم نوید اور وفد کے سربراہ کمانڈر محمد ناصر اقبال موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ پاکستان پرامن اور بقائے باہمی خارجہ پالیسی میں یقین رکھتا ہے اور اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ دنیا میں انسانوں کے لئے پرامن ماحول قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت لفظ "اسلام” کا مطلب عربی زبان میں امن ہے اور اللہ تعالی نے ہمارے دین کے لیے اسلام کا لفظ چنا جو ہمارے حضور ۖ کے ذریعے بھیجا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں