میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 150 من سرکاری کتابیں کباڑ میں فروخت کا انکشاف

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 150 من سرکاری کتابیں کباڑ میں فروخت کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

گھوٹکی میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 150 من سرکاری کتابیں کباڑ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سندھ ہائیکورٹ کے جج صلاح الدین پہنور نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ڈیڑھ سو من سرکاری کتابیں کباڑ میں فروخت کا نوٹس لے لیا۔عدالت نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ایماندار افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور کمیٹی ڈیڑھ سو من کتابوں کی کباڑ میں فروخت کی تحقیقات کرے۔ عدالت نے حکومت کو گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کتابوں کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔عدالت نے واقعے سے متعلق چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ کو بھی طلب کرلیا۔ ڈھرکی کے رہائشی عبدالوہاب نے عدالت کو بتایا کہ ڈھرکی میں کالج کی تعمیر کا فنڈز جاری کیا گیا مگر ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی۔ اس پر عدالت نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھوٹکی کالج کی زمین سے تجاوزات کا خاتمہ کرائیں اور سیشن جج گھوٹکی یقینی بنائیں کہ وہ خود کالج کی تعمیر کے کام کی سربراہی کریں، ڈی ایس آر رینجرز قبضہ ختم کرانے کے لیے مکمل فورس فراہم کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں