میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ رہے ہیں،وزیراعلی سندھ کا اعتراف

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ رہے ہیں،وزیراعلی سندھ کا اعتراف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ رہے ہیں، مہنگائی کا طوفان جرائم میں اضافے کا سبب ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ان کا وزرا کو ایوارڈز دینیکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے جس کو ایوارڈ نہیں ملا وہ بچوں کی طرح رو رہا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ سندھ میں گیس اور بجلی نہیں نمبر ون وزیر ہیں۔علاوہ ازیںوزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جراحی کی شعبے میں روبوٹک سرجری انقلابی قدم ہے، روبوٹ کے ذریعے باریک اعضا کی سرجری بھی کرسکتے ہیں، مصنوعی انٹیلیجنس کو چلانے کیلئے بہترین سرجن کا ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پہلی مرتبہ 2017 میں روبوٹ سرجری کا سسٹم خریدا تھا، روبوٹک سرجری کا نام دنیا کے مشہور مصور ڈی ونچی سے منسوب ہے، ڈی ونچی کے ہاتھ نفاست کے ساتھ رنگوں سے کھیلتے تھے۔انہوںنے کہا کہ روبوٹ کے ہاتھ انسانی اعضا کی جراحی نفاست سے کریں گے، اب تک ایس آئی یو ٹی میں ایک ہزار سرجریز ہوچکی ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ روبوٹک سرجری سے جسم میں درد کم ہوتا ہے، خون کم ضائع اور انفیکشن کے امکانات کم ہوتے ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے ڈاکٹر ادیب رضوی اور ٹیم کو روبوٹک سسٹم لگانے پر مبارکباد بھی دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں