میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرفتار غیرملکی دہشت گردوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

گرفتار غیرملکی دہشت گردوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ داخلہ سندھ نے شاہ لطیف ٹائون سے گرفتارغیرملکی دہشت گردوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنادی اور 30 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون سے گرفتارغیرملکی دہشت گردوں کے معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی بنادی اور اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کی درخواست پر جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، جے آئی ٹی ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیزکی سربراہی میں قائم کی گئی ، جس میں آئی ایس آئی،آئی بی،رینجرز،اسپیشل برانچ اور پولیس کے افسران شامل ہیں۔جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی اپنی معاونت کیلئے کسی بھی ایجنسی سے مدد لے سکتی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد 30دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دہشتگردوں نے اہم انکشافات کئے ہیں، جے آئی ٹی ان انکشافات کا جائزہ لینے سمیت ٹھوس تفتیش کرے گی، وفاقی حکومت کی جانب سیاس معاملے پر جلد پریس کانفرنس کا امکان ہے۔یاد رہے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے شاہ لطیف ٹائون سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں