میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں لگی آگ عوام نے بجھائی،کنٹونمنٹ کا فائر ٹینڈر نہ پہنچا

کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں لگی آگ عوام نے بجھائی،کنٹونمنٹ کا فائر ٹینڈر نہ پہنچا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ّکراچی کے علاقے کلفٹن میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں لگی آگ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھائی۔ کنٹونمنٹ کا فائر ٹینڈر نہ پہنچا۔تفصیلات کے مطابق بلاک فائیومیں رات گئے فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ بند تھا۔ ریسٹورنٹ کے اوپر رہائشی فلیٹس ہونے کے سبب افراتفری مچ گئی ۔عمارت کے رہائشی اور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسٹورنٹ کا دروازہ توڑا اور پانی کا ٹینکر منگوا کر آگ بجھانا شروع کردی۔ بعد میں کے ایم سی کا فائر ٹینڈر پہنچ گیا تاہم کلفٹن کنٹونمنٹ کا فائر ٹینڈر نہ پہنچا، کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے باہر گیس کے سلینڈر بھی رکھے ہوئے تھے جس پر رہائشیوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ یہ سلینڈر رہائشی افراد کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں