میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی،ایف آئی اے اہلکاروں پر ملزمان کی پشت پناہی کا الزام

میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی،ایف آئی اے اہلکاروں پر ملزمان کی پشت پناہی کا الزام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ، متاثرہ طالبہ نے ایف آئی اے اہلکاروں پرگرفتار ملزمان کی پشت پناہی کا الزام عائدکرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سمیت اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ ملزم عرفان نامی شخص نے اس کے ساتھ زیادتی کی، جس کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج ہے ۔مقدمے میں نامزد ملزم عرفان اپنے دو ساتھیوں سمیت گرفتار ہے ، جبکہ ایف آئی اے نے میرے ہی بھائیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔متاثرہ طالبہ کا مؤقف ہے کہ ملزمان کو چھڑانے کے لئے میراکیس خراب کیا جارہا ہے اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں چیف جسٹس پاکستان سمیت اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف شفاف تفتیش کروا کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں