ناجائز تجاوزات کی بھرمار، میئر حیدرآباد خاموش
شیئر کریں
(رپورٹ ابراہیم انڑ)حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور سائٹ ایسوسی ایشن آمنے سامنے ، تجاوزات کیخلاف ٹاؤن چیئرمین کو خط لکھنے پر صنعتی علاقے میں ایچ ایم سی کی انتقامی کارروائیاں، تفصیلات کے مطابق صنعتی علاقے میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خاتمے کیلئے 11دسمبر کو ٹاؤن سچل سرمست کو خط لکھا گیا کہ صنعتی علاقے سے تجاوزات کو ختم کروایا جائے جس کے بعد میئر حیدرآباد کی چہیتی افسر انکروچمنٹ انچارج رشیدہ بانو رئیس نے حیدرآباد کے صنعتی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ مالز اور فیکٹری کا لاکھوں روپیوں کا سامان ضبط کرلیا اور توڑ پھوڑ کیلئے نشانات بھی لگا دیئے ، ذرائع کے مطابق بھتہ نہ ملنے پر سائٹ ایریا میں فیکٹری اور شاپنگ مال کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ مزید بتایا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کیخلاف میئر حیدرآباد کاشف شورو کی جانب سے کسی قسم کا اقدام نہیں لیا گیا،حیدر چوک گاڑی کھاتہ،ٹاور مارکیٹ قاسم آباد سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار ہونے کے باوجود کوئی بھی کارروائی نظر نہیں آرہی جبکہ سائٹ ایریا میں انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی حیدرآباد نے سائٹ لمیٹڈ اور ایچ ایم سی کے تنازع کی شدت کو کم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی،انکروچمنٹ انچارج لطیف آباد رشیدہ بانو رئیس سے موقف لینے کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر اُن کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔