میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹھٹھہ ،بے نامی اکاؤنٹس نے غریب ٹیچر کی جان لے لی

ٹھٹھہ ،بے نامی اکاؤنٹس نے غریب ٹیچر کی جان لے لی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بے نامی اکاؤنٹس کے سلسلے میں تفتیش کے لیے غریب اسکول ٹیچر نیب کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں بے نامی اکاؤنٹس نے غریب ٹیچر کی جان لے لی، بے نامی اکاؤنٹس کے الزام میں نیب کی تحقیقات کے بعد سکول ٹیچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ٹھٹھہ کے رہائشی غریب اسکول ٹیچر فہیم احمد کو قومی احتساب بیورو کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ کے خاندان کے دادو میں بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی تھی جس پر نیب حکام حرکت میں آ گئے۔اس سلسلے میں متوفی احمد کے بھائی شیراز کھیڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں، میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ہوں ، بھائی ٹیچر تھا۔ہم بلاوجہ پیشیاں بھگت رہے ہیں۔شیراز کھیڑو کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتہ اکاؤنٹ کس نے اور کیوں کھولے۔انہوں نے درخواست کی کہ ہمیں دفاتر میں نہ گھسیٹا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں