افغان حکومت اپنی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال ہونے سے روکے،وزیر دفاع
ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کیقائم مقام وزیرخارجہ کیبیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کے الزامات پاکستان پرملبہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ یواین مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سیزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہے ہیں جب کہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اورافغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں۔