حماس سے جھڑپ ، دھماکے ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 14 زخمی
شیئر کریں
شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ اور دھماکا خیز مواد پھٹنے سے میں 4 اسرائیلی فوج ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے جاری جارحیت کے دوران ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 403 ہو گئی۔ دوسری جانب جبالیہ میں اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 2 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی افواج نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کو شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران 4 صہیونی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے کان نے خبر دی ہے کہ جمعے کو شمالی جبالیہ میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد پھٹنے سے گیوتی بریگیڈ کے 8 فوجی زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔کان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اہل خانہ کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کیا تھا لیکن اس کی تشہیر نہیں کی۔قبل ازیں، اسرائیلی فوج نے ہفتے کو دعویٰ کیا تھا کہ اس نے شمالی غزہ میں جبالیہ کے قریب ایک زمینی کارروائی میں 3 عسکریت پسندوں کو شہید کر دیا ہے، جہاں اسرائیلی فوجی اکتوبر کے اوائل سے شدید حملے کر رہے ہیں اور اس کا مقصد حماس کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنا ہے۔