کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی حیدر آباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔ باقی اضلاع میں بلدیاتی الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی شق دس کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ ایم کیوایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات تھے۔ ہم نے ان کے تحفظات کو سنا۔ ان کے تحفظات کو حکومتی سطح پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سندھ کابینہ نے کیا ہے۔ اس میں بلدیاتی الیکشن پر بات ہوئی۔جمعہ کو سندھ کابینہ کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔ اس میں مزید فیصلے ہوں گے۔