میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مذاکرات ناکام ،گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل

مذاکرات ناکام ،گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات بھی بے سود ثابت ہوئے ہیں، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ سے ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں،جس کے باعث بندرگاہوں سے مال کی ترسیل بند کردی گئی ہے جبکہ برآمدی اور درآمدی سامان کی ترسیل معطل ہوچکی ہے ، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹرز نے بھی پیر سے اندرون ملک بس سروس بند کرنے کااعلان کیا ہے ۔ترجمان گڈز ٹرانسپورٹر امداد حسین نقوی کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ہر حالت میں پر امن رہیں جلد خوشخبری ملے گی،ہمیں امید ہے کہ رزاق داد اور گورنر عمران اسماعیل اوور لوڈنگ کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کریں گے ۔دوسری جانب مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مائی کولاچی کی شاہراہ پر دن کے اوقات میں لوکل گڈز ٹرانسپورٹرز کے لئے ایکسل لوڈ کے قانون کا نفاذ کیا جائے ۔اس کے علاوہ برآمدی مصنوعات کی بندرگاہوں تک ترسیلات مطالبات کی منظوری بھی ان کے مطالبے میں شامل ہے ، گڈز ٹرانسپورٹرز یکم جنوری دوہزار بیس کو نافذ ہونے والے بھاری جرمانوں کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کرچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں