میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسافروں کو لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا

مسافروں کو لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگر یشن کے لئے اب لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، امیگریشن کے عمل کو آسا ن بنانے کے لئے ٹینسا بیرئیر لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسا فروں کے لئے اچھی خبر آگئی ، ملک کے مختلف ایئرپورٹس امیگریشن کا نیا سسٹم آرہا ہے ، جس کے بعد مسافروں کو امیگر یشن کے لئے اب لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔بین الا اقوا می ائیرپورٹس کی طرز پر امیگر یشن کے عمل کو آسا ن بنانے کے لئے پہلے مرحلے میں کراچی ائیرپورٹ پر ٹینسا بیرئیر نصب کئے جا ئیں گے ، جس سے مسافروں کے امیگریشن کے عمل میں آسانی ہوگی اور نئے ٹینسا بیرئیر لگنے سے امیگریشن کی لائن میں کوئی دوسرا مسا فر بغیرلا ئن کے دا خل نہیں ہو سکے گا۔کراچی سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹ پر مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے امیگریشن کاوئنٹر پر لمبی قطاریں لگ جاتی تھی، مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔ایف آئی اے امیگریشن نے کاوئنٹرز پر ٹینسا بیرئیرز نصب کرنے کیلئے ائیرپورٹ انتظامیہ سے مزید جگہ بھی ما نگ لی ہے ، ایف آئی اے مسافرون کی سہولت کیلئے خواتین اور بزرگوں کی سہو لت کے لئے علیحدہ سے امیگریشن کاوئنٹر قائم کرے گی۔یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی امیگریشن کیلئے فوری طور پر 3 کاونٹرز کااضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد کاونٹروں کی تعداد10ہوگئی تھی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایف آئی اے کے اعلی افسران نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک ماہ کے اندر اندر امیگریشن کاؤنٹر کی تعداد21کرنے کی ہدایت بھی جاری کی جبکہ کاوئنٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے نے کراچی ائر پورٹ پر افسران و عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا تھا۔واضح رہے کاونٹرز پر عملے کی کمی کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں اور مسافروں کے امیگریشن کے عمل میں بھی تاخیر ہونے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک جانیوالی پروازوں میں بھی 2سے 3 گھنٹے تاخیر معمول بن گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں