سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی
Author One
جمعرات, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
ریاض: سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو دینے کی تصدیق کی گئی۔
سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب کے 5 شہروں (ریاض، جدہ، الخوبر، ابہا اور نیوم) کے 15 مختلف سٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔
اس کے علاوہ عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی نے تصدیق کی ہے کہ 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پرکریں گے۔