ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بڑے پیمانے پر لاقانونیت،عدالت نے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی روک دی
شیئر کریں
کراچی کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں غیر متعلقہ افراد کو بطور ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے سوسائٹیوں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی روک دی۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹیلیفون کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں عدالتی حکم کے باوجود ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سوسائٹی ایڈمنسٹریٹر شاہنواز لاشاری پیش ہوئے ۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا اور ناظر ہائیکورٹ کو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ریکارڈ کی پندرہ دن میں واپسی یقینی بنائیں۔ ناظر ریکارڈ کا معائنہ کرکے بے قاعدگیوں کی رپورٹ مرتب کریں۔ رفاعی پلاٹس کی الاٹمنٹ یا کسی پلاٹ کی ڈبل فائل پائی جائے تو ایف آئی آر درج کروائی جائے ۔ عدالت نے ناظر کو سوسائٹی اخراجات سے گارڈز تعیناتی شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔