میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق کی پیروی، سندھ میں بھی غیرضروری آسامیاں ختم کرنے کا حکم

وفاق کی پیروی، سندھ میں بھی غیرضروری آسامیاں ختم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاق کے بعد سندھ میں بھی غیر ضروری اسامیاں ختم کرنے کا حکم ۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز،سیکریٹریز،ممبرز بورڈ آف ریونیو،رجسٹرارسندھ ہائی کورٹ اور کمشنرز کو خط بھیج دیا چیف سیکریٹری کے مطابق سندھ کابینہ نے چودہ ستمبر 2024 کوفیصلہ کیاتھاکہ غیرضروری پوسٹیں ختم کی جائیں گی،غیرضروری پوسٹوں کا قومی خزانہ پربوجھ ہے جو پوسٹیں کافی عرصے سے خالی پڑی ہیں انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے، مختلف اسباب کے باعث یہ اسامیاں طویل عرصے سے اپنی اصل اہمیت کھوچکی ہیں ۔ان غیر ضروری آسامیوں کے باعث سرکاری خزانہ کو بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے ،مالی مشکلات کے باعث فوری طور پر غیر ضروری پوسٹوں کو ختم کیا جائے ان پوسٹوں کے خاتمہ سے بہتر گورننس ہوگی مالی مشکلات کم ہونگیں اور خزانے پر بوجھ کم ہوگا مراسلے کے ساتھ گیارہ نکاتی پروفارما بھیجا گیا ہے جس میں ان پوسٹوں کی معلومات مانگی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں