میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا لندن میں قیام ،نوازشریف سے پھر ملاقات متوقع

وزیراعظم کا لندن میں قیام ،نوازشریف سے پھر ملاقات متوقع

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

زیراعظم شہباز شریف نے لندن میں قیام کے دوران اپنے بڑے بھائی اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے کئی ملاقاتوں کے بعد گزشتہ شب پاکستان واپس لوٹنا تھا لیکن منصوبے میں تبدیلی لاتے ہوئے وزیر اعظم نے لندن میں اپنا قیام مزید ایک روز بڑھا دیا۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنا قیام ایک روزکے لیے بڑھا دیا ہے۔اس سے قبل مریم اورنگزیب نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں 2 گھنٹوں سے زائد تک جاری رہنے والے ملاقاتوں کے سلسلے کے بعد نواز شریف کو وزیر اعظم کو رخصت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنے خود ساختہ جلاوطن بھائی کے علاوہ ان کی صاحبزادی اور پارٹی رہنما مریم نواز سے بھی اہم امور پر بات چیت کی ہے جو اس وقت لندن میں موجود ہیں ذرائع سے معلوم ہوتا ہے کہ ان ملاقاتوں کے دوران اگلے آرمی چیف کا تقرر اور حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ گفتگو کا محور رہا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی ذمہ داری ہے جو آئینی طور پر ہی ادا کی جائے گا اور فیصلہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں