میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت کی نا اہلی، 8 ٹراما سینٹرز کیلئے خرید ا گیا سامان استعمال نہ ہونے کا انکشاف

محکمہ صحت کی نا اہلی، 8 ٹراما سینٹرز کیلئے خرید ا گیا سامان استعمال نہ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ کی سنگین نااہلی کے باعث 36 کروڑ روپے سے زائد فنڈ ضائع ہوگئے، سندھ کے 8 ٹراما سینٹرز کیلئے خرید کیا گیا سامان استعمال نہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، طبی آلات ایکسرے مشین، ای سی جی مشین، ہیوی جنریٹر اور دیگر سامان 6 سال گزرنے کے باوجود استعمال نہیں ہوئے۔ روزنامہ جرأت کو موصول ہوئے دستاویز کہ موجب محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ضلع دادو کے جوہی ٹراما سینٹر، خیرپور ناتھن شاہ، ضلع لاڑکانہ کے ڈوکری ٹراما سینٹر، رتودیرو ٹراما سینٹر، ضلع شہدادکوٹ کے وارھ ٹراما سینٹر، ضلع سانگھڑ کے ٹنڈو آدم ٹراما سینٹر، کپرو ٹراما سینٹر، بدین کے گولاڑچی ٹراما سینٹر کیلئے 36کروڑ 10لاکھ روپے کی خطیر رقم کا سامان خرید کیا گیا، جس میں طبی آلات ایکسرے مشین، ای سی جی مشین، امپلانٹ سکرو، امپلانٹ پلیٹس، ہیوی جنریٹر، واٹر کولر اور دیگر اشیاء شامل ہیں، جبکہ 6 سال گزرنے کے باوجود طبی آلات اور دیگر سامان استعمال میں نہیں لایا گیا لیکن اسپتالوں کے اسٹور رومز میں کباڑ کی طرح پڑے رہے، متعلقہ اداروں نے جنوری 2020 میں طبی آلات کے استعمال نہ ہونے کہ متعلق نشاندھی کی تھی لیکن محکمہ صحت سندھ کے اعلیٰ حکام نے اپنی نااہلی کی وجہ سے کوئی اقدام نہیں لیا اور نہ ہی کوئی جواب دیا، ایس پی پی رولز2010 کے مطابق سامان کی خریداری کے وقت اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خریداری شفاف طریقے سے کی جائے اور خریداری کا عمل موثر ہو، محکمہ صحت سندھ کے نااہل افسران نے بغیر منصوبہ بندی سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں