میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا سرکاری زمین پر فراڈ 16 رہائشی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم

سندھ حکومت کا سرکاری زمین پر فراڈ 16 رہائشی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے وقت پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری زمین پر فراڈ 16 رہائشی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ حکومت نے 9 ارب مالیت کی 30 ایکڑ سرکاری زمین فراڈ کے ذریعے حاصل کرنے کے بعد شروع کیے گئے رہائشی منصوبوں پر کام فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے ڈی سی ملیر کو خط لکھا، جس میں سب ڈویڑن ایئرپورٹ پر شروع کیے گئے 16 رہائشی منصوبوں کا کام بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔فیک انٹریز کے ذریعے حاصل کی گئی زمین پر رہائشی اور کمرشل منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن میں ندیم آئیکون ٹاور، فاطمہ گالف ریذیڈنسی، صائمہ جناح ایکن، شایان گرینڈ ریذیڈنسی، رومی ریذیڈنسی، رحمان ریذیڈنسی، سدرہ ٹوئن ٹاور، فلک ناز پریذیڈنسی سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں