مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 50لاکھ کا انعام
شیئر کریں
سندھ حکومت نے مولانا عادل خان کے قتل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرنے والے شخص کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے شہریوں کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردوں کی نشاندہی کرنے والے کیلئے 50لاکھ روپے انعام مقرر کردیا۔چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان کی نشاندہی کسی بھی قریبی تھانے میں دی جاسکتی ہے، اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔خیال رہے دو ماہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس مولانا عادل کے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی، 10 اکتوبر کو مولانا ڈاکٹر عادل اور ان کے ڈرائیور کو شاہ فیصل کالونی میں قاتلانہ حملے میں شہید کیا گیا تھا۔بعد ازاں متاز عالم دین اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ڈرائیور کے قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی تھی۔