میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری سے ایک اور ڈبل شاہ گرفتار

لیاری سے ایک اور ڈبل شاہ گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی پولیس نے ایک اور ڈبل شاہ کو گرفتار کر لیا جس کے بعد 9 کروڑ روپے کی جعلسازی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بغدادی انوسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو کراچی کے علاقے لیاری سے گرفتار کیا جس کا نام نعمان عرف ڈبل شاہ بتایا جاتا ہے۔لیاری پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو رقم ڈبل کرنے اور سستی موٹر سائیکل دلانے کے بہانے بے وقوف بنا کر انہیں لوٹتا تھا۔ملزم نعمان کے خلاف لیاری اور سائٹ کے کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ڈبل شاہ نے 2 سال تک کراچی کے شہریوں سے مختلف حیلے بہانوں سے رقم وصول کی۔اب تک نعمان عرف ڈبل شاہ 8 سے 9 کروڑ روپے کی جعلسازیاں کر چکا ہے جس کے ہاتھوں لٹے ہوئے 9 سے 10 متاثرہ شہریوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں