میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مکمل اصلاحات لانے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مکمل اصلاحات لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مکمل اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ٹیکس نظام کی تبدیلی کے لیے حکومت کی تیاری مکمل ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کے کرپٹ افسران کا احتساب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، ٹیکس نظام کی بہتری اور تشکیل نو کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر مملکت برائے ریونیو محمد حماد اظہر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہو گی جس کے بعد ایف بی آر میں اصلاحات کی جائیں گی، اس وقت تقریباً 180 افراد کے خلاف کرپشن کے مختلف کیسز چل رہے ہیں اور بہت سستی سے چل رہے اس پر ایکشن لیا جائے اور کارروائی کی جائے جبکہ ایسے افسران جن کی کارکردگی حکومت نے بہتر بنانی ہے ۔ ان کے تبادلے اور تعیناتیاں کی جائیں تاکہ حکومت ٹیکس کا جو ٹارگٹ پورا کرنا چاہتی ہے ۔ اس میں آسانی ہو اور ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے حکومت جو اہداف مقرر کرنا چاہتی ہے ان اہداف کو مکمل کرنے میں آسانی ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں