میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بجلی کا تیسرا بڑا بریک ڈاؤن، کئی علاقوں میں بجلی معطل

کراچی میں بجلی کا تیسرا بڑا بریک ڈاؤن، کئی علاقوں میں بجلی معطل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی میں بجلی کے پانچواں بڑا بریک ڈاؤن سے شہر کے کئی علاقوں بجلی سے محروم ہو گئے ،بجلی کی اچانک بندش سے گھریلو کام دھرے کے دھرے رہ گئے ، ایک طرف اسکول جانے والے بچوں کے یونیفارم استری نہ ہوئے تو دوسری جانب دفاتر جانے والے بابو بھی پریشان رہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ہو ا جس کے باعث شہر کے بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ، ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے کے الیکٹرک کا نظام بیٹھ گیا، جس کے باعث اسی فیصد سے زیادہ علاقے کی بجلی معطل ہوگئی ۔
بریک ڈاؤن کی وجہ سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، یو پی سوسائٹی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، پی ایس سی ایچ ایس، بہادر آباد، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، کورنگی اور ملیر سمیت متعدد علاقوں میں بجلی غائب رہی ، اسی طرح صدر، ایف بی ایریا، پی آئی بی، ڈیفنس ، بفرزون، محمودآباد، گلشن حدید، گارڈن اور کلفٹن میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔بجلی نہ ہونے کے باعث ا سکول جانے والے بچوں اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا ہے ۔
ادھر کے الیکٹرک کے شکایتی سیل نے ہر بحران کی طرح اس بار بھی فون اٹھانا بند کر دیا ۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ ٹرپنگ کے باعث کراچی میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ، نیشنل گرڈ سے 500 میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوئی ۔دوسری جانب ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے کہا صبح 6 بجکر 20 منٹ تک ٹرپنگ سے پہلے کے الیکٹرک کو 600 میگاواٹ بجلی مل رہی تھی، 600 میگا واٹ بجلی بند ہونے سے پورا سسٹم بند نہیں ہوتا۔ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا کہ دھند کی وجہ سے نیشنل گرڈ کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی ، کے الیکٹرک کو صبح دھند کی وجہ سے الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کراچی شہر میں ہونے والا یہ بجلی کا تیسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں