آرمی چیف کے صاحبزادے کا نکاح ، علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا
ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے صاحبزادے کی نکاح تقریب منعقد ہوئی ، ا سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے آرمی چیف کے صاحبزادے کا نکاح پڑھایا۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کا نکاح کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی سے لاہور میں ہوا، دینی ا سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے آرمی چیف کے صاحبزادے کا نکاح پڑھایا۔نکاح کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔