
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
شیئر کریں
محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران ٹیکس احداف کی وصولی میں ناکام ہوگئے،سندھ کے 9اضلاع میں کروڑوں روپے کے ٹیکس وصول نہ ہوسکے، ٹیکس احداف پورا نہ کرنے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری۔جراٗت کی رپورٹ کے مطابق ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن افسر جیکب آباد جاوید بلوچ کو 60لاکھ روپے ٹیکس وصولی کا حدف جاری کیا گیا لیکن وہ صرف 90 ہزار روپے ٹیکس وصول کرسکے جو کہ حدف کا صرف 14 فیصد ہے جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، گھوٹکی کے اسسٹنٹ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن افسر سید اصغر علی شاہ کو تقریبن 90 لاکھ روپے ٹیکس وصولی کا حدف جاری ہوا لیکن وہ بھی ٹیکس حدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 45 لاکھ روپے ٹیکس وصول کر سکے، ٹنڈو الہیار کے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن افسر شکیل احمد خانزدہ کو 40 لاکھ روپے ٹیکس وصولی کا حدف جاری کیا گیا لیکن انہوں نے 11 فیصد ٹیکس وصول کیا۔ دادو ضلع کے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن افسر جمیل احمد کو ضلع سے 70لاکھ روپے ٹیکس وصول کرنے کا حدف دیا گیا لیکن وہ بھی صرف 10 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرسکے جس کی وجہ سے جمیل احمد کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ضلع مٹیاری کے اسسٹنٹ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن افسر پرویز احمد میمن کو بھی 40لاکھ کی ٹیکس وصولی کا حدف دیا گیا لیکن وہ بھی 4 لاکھ 10ہزار روپے ٹیکس وصول کرسکے ، ٹنڈو محمد خان کے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن افسر غلام مصطفی شورو کو 40 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرنے کا حدف جاری ہوا لیکن انہوں نے 6 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا ٹیکس حدف کی وصولی میں ناکامی پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن افسر ممتاز علی ناریجو کو بھی 40لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی کا حدف دیا گیا لیکن وہ بھی 6لاکھ روپے ٹیکس جمع کرسکے ، عمر کوٹ کے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن افسر علی حسن چانڈیو کو 90لاکھ روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی کا حدف جاری ہوا لیکن وہ بھی ضلع سے تقریبن 9 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرسکے، عمرکوٹ میں ہی ٹیکس افسر شہمیر سموں کو 90لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی کا حدف دیا گیا لیکن وہ تقریبن 9لاکھ روپے ٹیکس جمع کرسکے جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سانگھڑ کے ٹیکس افسران عبدالرحمان چنا کو ایک کروڑ 10لاکھ اور ٹیکس افسر علی محمد تھیم ایک کرور 10لاکھ روپے کا حدف جاری ہوا لیکن وہ بھی حدف حاصل نہ کرسکے ، شہید بینظیر آباد کے ٹیکس محمد علی کیریو 70لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی کا حدف دیا گیا لیکن وہ بھی20 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرسکے،نوشہروفیروز کے وحید احمدمیمن کو 70لاکھ روپے کا حدف جاری ہوا لیکن وہ صرف 20 لاکھ روپے ٹیکس جمع کر سکے، شہید بینظیر آباد کے ٹیکس قاضی ذکاء اللہ اجن،تحصیل کنڈیارو کے ٹیکس افسر محمد اسلم سولنگی کو بھی 70 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرنے کا حدف دیا گیا لیکن انہوں نے 20لاکھ ٹیکس جمع کیا،شہید بینظرآباد کے زوہیب علی میمن،تحصیل سکرنڈ کے ٹیکس افسر طارق سعید پنہور،قاضی احمد تحصیل کے ٹیکس افسر ریا ض زرداری اور دوڑ تحصیل کے ٹیکس افسر زاہدچانڈیو کو بھی ٹیکس احداف کی وصولی میں ناکامی پرشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔